محمد طاہر خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر خانیوال تعینات
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محمد طاہر خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر خانیوال تعینات ہو گئے اور ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
قبل ازیں وہ ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ فنانس اور ہیلتھ آفس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ افسران و عملے نے نئی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر مہر خادم حسین ندیم، عامر مگسی، عمران مگسی، محمد صادق اور عمر فاروق بھی موجود تھے ۔