مخدوم رشید، بچے سے زیادتی کا زخمی ملزم گرفتار
پولیس کے روکنے پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں شاہ زمان زخمی ہوا
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ بستی بارڈر کے قریب پولیس مقابلے کے دوران کمسن بچے سے زیادتی کرنے والے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس پارٹی بسلسلہ گشت و پڑتال اور جرائم و ناکہ بندی کے لئے بستی باڈر پر موجود تھی کہ دو مشکوک افراد موٹر سائیکل پر آرہے تھے ۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے بائیک سے اتر کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے خود کو محفوظ بنانے کے لئے اکا دکا ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد ایک ملزم شدید زخمی حالت میں زمین پر پڑا ہوا ملا۔ اس کے دائیں ٹانگ پر چوٹ تھی اور بائیں ہاتھ کے ساتھ پسٹل بھی قبضہ میں لیا گیا۔