پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مشکوک ، کنور انتظار خان

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مشکوک ، کنور انتظار خان

عارف حبیب پاکستان سٹاک مارکیٹ کو کریشن کرنے میں ملوث رہا

ملتان (کورٹ رپورٹر)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تاحیات رکن کنور انتظار محمد خان نے پی آئی اے کی نجکاری پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے ۔کنور انتظار محمد خان نے کہا کہ عارف حبیب کنسورشیم کے بارے میں عدالت عظمیٰ کی واضح ججمنٹ موجود ہے ، کیونکہ اس کنسورشیم میں شامل مرکزی کردار پاکستان سٹاک ایکسچینج کو کریش کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں ایک کھاد فیکٹری خریدی لیکن سٹیل ملز حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ عدالت عظمیٰ کے فل بنچ کے فیصلے کا بغور مطالعہ کیا جائے اور پی آئی اے کی نجکاری کے بارے میں قومی مفاد میں فیصلہ کیا جائے ، تاکہ ملک کی اقتصادی اور مالی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں