ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے زیر اہتمام کرسمس تقریب
مسیحی پولیس ملازمین میں تحائف ، عیدی ،پانچ روزہ رخصت کا اعلان
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس وہاڑی کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پر مسیحی پولیس ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈی ایس پی رانا تنویر سرور نے کی۔ اس موقع پر کرسمس کیک کاٹا گیا، تحائف اور عیدی تقسیم کی گئی جبکہ پانچ دن کی خصوصی رخصت کا اعلان بھی کیا گیا۔ ڈی ایس پی نے ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔