تیزاب گردی کیس:مجرم کو عمر قید ،پونے دو کروڑ جرمانہ
دو سال قبل مجرم اشفاق نے سکول جاتی ہوئی ٹیچر پر تیزاب پھینکا تھا
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج وہاڑی سید محمد عمر نے تیزاب گردی کے مقدمے میں مجرم اشفاق کو عمر قید، 11سال قید اور ایک کروڑ 77 لاکھ روپے جرمانہ و ہرجانہ کی سزا سنا دی۔ مجرم نے تھانہ دانیوال کی حدود میں سکول جاتی ٹیچر پر تیزاب پھینکا تھا۔ تقریباً دو سالہ سماعت کے بعد پولیس کی مؤثر تفتیش اور پراسیکیوشن کی پیروی پر فیصلہ سنایا گیا۔ ڈی پی او تصور اقبال نے کہا کہ تیزاب گردی ناقابلِ معافی جرم ہے ۔