بوریوالا :ٹریفک پولیس کے رویے پر شدید عوامی ردعمل
بیجا چالانوں اور بدتمیزی پر شہریوں کا احتجاج، اہلکاروں کی تربیت کا مطالبہ
وہاڑی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی)بوریوالا میں ٹریفک پولیس کے رویے پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے ، ٹریفک پولیس کے اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر شہریوں اور صحافیوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ انسپکٹر سلیم سکندر اور ان کے ماتحت اہلکاروں پر بدتمیزی، دھمکیوں اور بیجا چالانوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک میڈیا نمائندے سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تربیت کرائی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔