اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل حل کرنیکی ہدایت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوٹ ادو میڈم قدسیہ ناز نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے ۔ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین نے اپنے مسائل پیش کیے۔۔
، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو فوری حل کے لیے موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو بلا رکاوٹ رسائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں فوری ریلیف مل سکے ۔ میڈم قدسیہ ناز نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔