ٹرانسپورٹرز کو معذور افراد کو 50فیصد رعایت دینے کی ہدایت
سیکرٹری آر ٹی اے وہاڑی کی زیر صدارت اجلاس، قانونی رعایت نہ ملنے کا جائزہ
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی وہاڑی کامران انور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں افرادِ باہم معذور کو پبلک ٹرانسپورٹ میں قانونی رعایت نہ ملنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آواز دو پروگرام، ٹرانسپورٹرز نمائندگان اور افرادِ باہم معذور کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ افرادِ باہم معذور کو کرایوں میں 50 فیصد رعایت دینا قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے ہدایت کی کہ بس اڈوں پر نمایاں پینافلیکس آویزاں کیے جائیں اور بسوں میں سوار ہونے کے لیے ریمپ بنائے جائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔