اے ڈی سی آر کا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا جائزہ

اے ڈی سی آر کا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا جائزہ

خالد عباس کا میاں چنوں دورہ،محلہ رحمانیہ میں ناقص صفائی پر سخت ہدایات

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ نے صفائی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال نے میاں چنوں کا وزٹ کیا اور محلہ رحمانیہ کے چوک پر صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری صفائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔اے ڈی سی ریونیو نے گلی محلوں میں جا کر شہریوں سے صفائی کام کے بارے میں فیڈبیک لیا اور ستھرا پنجاب ورکرز کی ڈیوٹیاں، ڈمپنگ پوائنٹس، گٹروں اور نالوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ریلوے لائن کے ساتھ کوڑا کرکٹ کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہر و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی نمایاں ہونی چاہیے ۔ کھلے مین ہولز کو فوری ڈھکن اور نالوں پر سلیب لگانے کی بھی سخت ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ساجدہ رزاق، سی او بلدیہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید اور ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علماء کرام اور مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات نے ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر چرچز، قبرستانوں اور آبادیوں میں خصوصی صفائی اقدامات کیے گئے ہیں اور پوری مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی جاتی ہے ۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے فول پروف پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں