غیر قانونی اسلحہ کیس، دو ملزموں کی ضمانت منظور
ملتان (کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں گرفتار دو ملزموں کی ضمانت منظور کر لی۔۔
۔ عدالت نے دونوں ملزموں کو 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔استغاثہ کے مطابق جلیل آباد پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم وسیم الرحمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پسٹل برآمد کیا تھا۔ دوسری جانب سٹی جلالپور پولیس نے ملزم ریاض کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے قبضے سے ایک پسٹل اور تین گولیاں برآمد کیں۔