2ملزم اسلحے سمیت گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق مظفر آباد پولیس نے دورانِ گشت مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران ملزم سلیم کے قبضے سے ایک پسٹل برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ رکھنے کا کوئی لائسنس پیش نہ کر سکا۔