چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے
قطب پور میں ڈاکوؤں نے اشفاق سے ملکی وغیر ملکی کرنسی، موبائل چھین لیا
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ، پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے میں اشفاق محی الدین سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی، درہم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں تصور حسین، تھانہ شاہ شمس کے علاقے شاہینہ ریاض، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں رمضان، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقوں میں روزینہ عمران اور امین ضیا، جبکہ تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے ہما نواز سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مار کر موبائل فونز چھین کر لے گئے ۔ دوسری جانب تھانہ الپہ کے علاقے میں رمضان اور تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں بلال سے ڈاکو 80ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمد رمضان سے بھی ڈاکو نقدی چھین کر لے گئے ۔