ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 ڈیٹ شیٹ جاری کردی
ملتان (خصوصی رپورٹر)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی)نے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔۔۔
، جس کے مطابق امتحانات کا آغاز 4 فروری سے ہوگا۔ایف پی ایس سی کے مطابق 4 اور 5 فروری کو دو مختلف انگریزی مضامین کے پرچے لئے جائیں گے ۔ جنرل نالج کے تینوں پرچے 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد ہوں گے ۔ 9 فروری کو اسلامیات یا غیر مسلم امیدواروں کے لئے تقابلی مطالعۂ مذاہب کا پرچہ لیا جائے گا۔کمیشن کے مطابق اختیاری مضامین کے امتحانات 10 فروری سے 15 فروری تک جاری رہیں گے ۔ اختیاری مضامین کے پرچے صبح اور شام کے سیشنز میں منعقد کئے جائیں گے ، جس کے لئے امیدواروں کو شیڈول کے مطابق تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔