جنرل بس سٹینڈ انجمن تاجران کی نئی کابینہ کی حلف برداری

جنرل بس سٹینڈ انجمن تاجران کی نئی کابینہ کی حلف برداری

ممبر قومی اسمبلی موسیٰ گیلانی،ایم پی اے ندیم قریشی ،اختر انصاری ودیگر کی شرکت

ملتان (لیڈی رپورٹر) جنرل بس سٹینڈ انجمن تاجران کی نئی منتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایم این اے سید موسیٰ گیلانی، ایم پی اے ندیم قریشی، حاجی اختر انصاری، حاجی رانا سجاد، چودھری وحید آرائیں، شیخ طارق رشید اور دیگر معزز مہمانان نے شرکت کی۔تقریب میں چیئرمین رانا محمد اصغر، وائس چیئرمین عبدالرزاق ڈوگر، صدر نور عالم، جنرل سیکرٹری خرم شہزاد، فنانس سیکرٹری قاضی ریاض، جوائنٹ سیکرٹری عبدالباسط خان اور سیکرٹری نشر و اشاعت جمشید اقبال سمیت دیگر عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر نومنتخب چیئرمین رانا محمد اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اتحاد، مشاورت اور مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ غیر ضروری ٹیکسز اور کاروبار دشمن شقوں کے خاتمے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ایم این اے سید موسیٰ گیلانی نے کہا کہ تاجروں کے مسائل تحریری صورت میں فراہم کئے جائیں، انہیں ایوانِ بالا میں بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا اور فلائی اوور سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے ۔ ایم پی اے ندیم قریشی اور دیگر مقررین نے بھی نئی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مہمانانِ خصوصی نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت جنرل بس سٹینڈ اور ملحقہ مارکیٹوں میں سکیورٹی، صفائی اور کاروباری سہولیات کی بہتری کے لئے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

حلف برداری 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں