سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی شفٹ وائز ڈیوٹیاں لگانے کا حکم
ڈی سی لودھراں کا ضلعی ہسپتال میں وارڈزکا معائنہ، طبی سہولتوں کا جائزہ
لودھراں(سٹی رپورٹر)لودھراں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی مثالی سروس ڈیلیوری،ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔او پی ڈی،ایمرجنسی و دیگر وارڈز، ریسسپنشن پر مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔سٹاف حاضری، مشینری،فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کاموقع پر معائنہ کیا۔دل کے مریضوں کیلئے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی شفٹ وائز ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت،مریضوں کو ہسپتال سے ہی ادویات دینے کا حکم،بازار سے مریضوں کو ادویات تجویز کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔فائیکو اور ای این ٹی انڈوسکوپی مشینری کی دستیابی کیلئے ورکنگ ہو گی۔ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران مریضوں کی تیمارداری کی،ان سے ڈاکٹروں کے رویے ، ادویات بارے دریافت کیا۔محمد اشرف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طبی سہولیات پر ہر شہری کا حق ہے۔