اغوا کے مختلف واقعات، نامزد اور نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا کے واقعات کے الزام میں ایک نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔
حرم گیٹ پولیس کو نسیم اختر نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی گھر سے باہر گئی، جسے ایک نامزد ملزم اغوا کر کے فرار ہو گیا۔ دوسری جانب گلگشت پولیس کو نادر نے بتایا کہ جب وہ گھر واپس آیا تو اس کی بیوی اقرا بی بی گھر میں موجود نہ تھی۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزموں نے اسے اغوا کر لیا ہے ۔