انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کا سنٹرل جیل ملتان کا دورہ
ملتان (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا اور جیل کی مختلف بیرکوں، کچن، ہسپتال سمیت دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔۔۔
جیل پہنچنے پر سپریٹنڈنٹ اصغر علی نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران فاروق نذیر نے جیل فیکٹری ایریا میں قیدیوں کی محنت اور کام کرنے کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ اصغر علی نے انسپکٹر جنرل کو جیل انتظامات، قیدیوں کی سہولیات اور روزمرہ کے کام کا مکمل بریفنگ دیا۔انسپکٹر جنرل نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جیل میں مزید بہتری اور سہولیات کے فروغ کی ہدایت کی۔