خاتون سے زیادتی،نقدی لوٹنے والے کیخلاف مقدمہ قائم
ملتان (کرائم رپورٹر)مخدوم رشید پولیس نے شہر میں خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور نقدی و زیورات لے کر فرار ہونے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔
پولیس کو ماہ نور فاطمہ نے بتایا کہ ملزم گھر آیا، زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دے کر اس کی بالیاں اور پچاس ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں