چوری و ڈکیتی کے متعدد واقعات، مقدمات درج
قراۃ العین سے جھپٹے کی واردات،باغ علی،اسماعیل بھی لٹ گئے
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان میں مختلف تھانوں کے علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات، گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ پولیس نے تمام واقعات کی رپورٹ درج کر کے نامعلوم ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے قرۃ العین ثنا کا موبائل جھپٹا مار کر چھین لیا گیا، جبکہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے باغ علی میں ملزموں نے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ تھانہ گلگشت کے علاقے اسماعیل سے ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔اسی طرح تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے وقاص سے ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے ، تھانہ کینٹ کے علاقے عثمان رشید کو نامعلوم ملزم نقدی اور موبائل سے محروم کر گئے ، جبکہ تھانہ قطب پور کے علاقے میں اشفاق صابر کا موبائل جھپٹا مار کر چھینا گیا۔ نیو ملتان کے علاقے محمد اشرف کے طلائی زیورات، سیتل ماڑی کے علاقے میں محمد مشتاق کا موبائل، دہلی گیٹ کے علاقے میں حافظ ابرار کی موٹرسائیکل، دولت گیٹ کے علاقے میں ذکا اللہ کی نقدی ڈھائی لاکھ روپے ، گلگشت کے علاقے میں کامران کی موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء بھی چوری ہوئیں۔