ملتان :گھریلو جھگڑے پر دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل
ہنوکا چجھہ میں وقوعہ، صوبیہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر منتقلکردی گئی
ملتان(کرائم رپورٹر )دیور نے بھابھی کو گولی مارکر قتل کردیا اطلاع پر پولیس نے لاش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔ کپ پولیس کو ریسکیو1122نے بذریعہ 15اطلاع دی کہ پیپل والی گلی ہنو کا چجھہ میں نامعلوم خاتون کی لاش پائی گئی جسے گولی لگی ہوئی ہے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا تو مذکوریہ خاتون کی شناخت صوبیہ بی بی سے ہوئی جس کو گھریلوں جھگڑے پر اس کے دیور نے گولی مارکر قتل کیا اور فرار ہوگیا پولیس نے خاتون کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردی ۔