ڈسٹرکٹ ٹی 20: علی جمخانہ فرینڈز اور راکس کلب کامیاب

ڈسٹرکٹ ٹی 20: علی جمخانہ  فرینڈز اور راکس کلب کامیاب

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں علی جمخانہ، فرینڈز کلب اور راکس کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔پہلے میچ میں بولان کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 187 رنز بنائے ۔

 جواب میں علی جمخانہ نے ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔دوسرے میچ میں گلگشت گرین اینڈ وائٹ نے 6 وکٹ کے نقصان پر 198 رنز بنائے ،جواب میں فرینڈز کلب نے ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔تیسرے میچ میں عبدالحفیظ میموریل نے 8 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنائے ۔ راکس کلب نے ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں