میپکو ریجن :آج مختلف فیڈرز سے بجلی بند رہے گی

میپکو ریجن :آج مختلف  فیڈرز سے بجلی بند رہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل،

کریش مینٹی نینس پروگرام، گرڈ اسٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث 8 فروری 2026ء بروز اتوار مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ترجمان کے مطابق ملتان سرکل کے 11 کے وی ہائی کورٹ فیڈر سے صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک بجلی بند رہے گی۔ وہاڑی سرکل کے 11 کے وی سٹی ون، سٹی ٹو اور فیصل ٹاؤن فیڈرز سے صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ساہیوال سرکل کے 11 کے وی وارث شاہ فیڈر سے صبح آٹھ بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک بجلی بند رہے گی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں