منشیات فروش گرفتار ڈیڑھ کلو آئس برآمد
بوریوالا (سٹی رپورٹر)پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو آئس برآمد کر لی۔
پولیس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ناکا بند ی کی اور مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد ہوئی، پولیس نے ملزم احمد رضا عرف رجا کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور منشیات سپلائی نیٹ ورک کا بھی سراغ لگایا جا سکے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم طویل عرصے سے منشیات فروشی میں ملوث تھا اور اس کی گرفتاری سے منشیات کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی۔