ملتان میں جونیئر کلرک ترقی کے لیے تحریری امتحان کا اعلان

ملتان میں جونیئر کلرک ترقی کے لیے تحریری امتحان کا اعلان

ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ریگولیشن ونگ) کی ہدایات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن ملتان میں جونیئر کلرک (BS-11) کی آسامیوں پر ترقی کے لئے تحریری امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یہ امتحان سروس کوٹہ (20 فیصد) کے تحت ہوگا جو گریڈ چہارم کے ملازمین کے لئے مختص ہے ۔امتحان 28 فروری صبح 8:30 بجے گورنمنٹ رفاہ عام ہائی سکول ملتان میں ہوگا۔ امتحانی مرکز کے بارے میں امیدواروں کو علیحدہ طور پر اطلاع دی جائے گی۔ امیدواروں کی سکریننگ اور کوالیفکیشن S&GAD کے قواعد و ضوابط اور نوٹیفکیشنز کے مطابق کی جائے گی۔اہلیت کے لئے میٹرک (سیکنڈ ڈویژن)، متعلقہ سروس کا تجربہ، گزشتہ تین سال کی اے سی آرز، 25 الفاظ فی منٹ کی انگریزی ٹائپنگ سپیڈ اور کمپیوٹر/آئی ٹی کی بنیادی مہارت ضروری ہے ۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار اپنی اصل اسناد کے ہمراہ سی ای او ایجوکیشن کے دفتر میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں