میپکو کی واپڈا اکیڈمی کورس میں پہلی تین پوزیشنیں

میپکو کی واپڈا اکیڈمی کورس میں پہلی تین پوزیشنیں

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے افسروں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں منعقدہ 75ویں اسپیشل سیکٹر سپیسیفک کورس میں پہلی،

 دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام قومی سطح پر روشن کر دیا۔ کورس میں پہلی پوزیشن ایس ڈی او پلاننگ آپریشن سرکل ڈی جی خان کے انجینئر محمد یاسر نے حاصل کی۔

 دوسری پوزیشن اسسٹنٹ انجینئر ٹیکنیکل اینڈ پروٹیکشن جی ایس او سرکل ساہیوال کے انجینئر ایم کاشف اسلم جبکہ تیسری پوزیشن ایس ڈی او آپریشن ہارون آباد سب ڈویژن بہاولنگر کے انجینئر عمران فاروق نے حاصل کی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں