تین افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
دھنوٹ (نامہ نگار)تین افراد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر برات میں آئے ہوئے نوجوان کو فائر مار کر زخمی کردیا ۔
پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ملزم شان ولد مختیار ملانہ سکنہ بہشتی نورشاہ گیلانی نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ عرفان ولد رمضان ملانہ سکنہ نرائن والا واہی نو کو ٹانگ پر فائر مار کر زخمی کردیا تھا۔