میپکو کا مختلف شہروں میں گرینڈ آپریشن،بجلی چور گرفتار

میپکو کا مختلف شہروں میں  گرینڈ آپریشن،بجلی چور گرفتار

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے حاصل پور، عباسیہ بہاولپور، جمال دین والی صادق آباد، مسلم کالونی بہاولنگر اور وہاڑی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔

 کارروائی کے دوران تین بجلی چوروں کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا جبکہ متعدد کنکشن منقطع کر دیئے گئے ۔بہاولپور سرکل میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ملک یعقوب گدارا کی ہدایت پر حاصل پور میں ٹیم نے دو مقامات پر میٹر ڈیڈ سٹاپ اور متبادل کنکشن سے بجلی استعمال کرتے ہوئے چوری پکڑی۔ دونوں کنکشن منقطع کر کے میٹرز اور تار اتار لئے ۔ عباسیہ سب ڈویژن میں 35 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر چار زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں