شادی کی تقریب میں دوست کے ہاتھوں دوست کاقتل

شادی کی تقریب میں دوست کے ہاتھوں دوست کاقتل

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شادی کی تقریب میں دوست کے ہاتھوں دوست کاقتل،عورتوں کی تصاویربنانے کی رنجش پر قتل کیاگیا، بیٹے کے بعد باپ بھی گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز موضع نلاموسانی کے رہائشی حسنین احمد نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ وہ اپنے والد عبدالرحمن کے ہمراہ اپنی کریانہ کی دکان پرموجودتھاکہ اسی دوران والد کو چک127این پی کے رہائشی جام محمدصادق نے موبائل فون کے ذریعے دھمکی دی کہ تمہارے بیٹے مقتول نیازاحمد نے ان کی شادی کی تقریب میں کھاناپکایااوراسی دوران خواتین کی تصاویر بنائی ہیں ،بعدازاں ملزم محمدمظہراس کے بھائی نیاز احمدکوموٹرسائیکل پربیٹھاکرگھرچھوڑنے کے بجائے ہمراہ لے گیا اور اسی دوران نیازاحمد کوفائرمارکر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ ملزم مظہرنے باپ جام محمدصادق کی ایماء پر اس کے بھائی کوقتل کیا۔ پولیس نے بیٹے کے بعد باپ کوبھی حراست میں لیکرمقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں