صدر انجمن تاجرا ن کی سی او سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا
عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) انجمن تاجران کے صدر آصف خان نیازی نے چیف آفیسر نوید سیلانی سے ۔۔
ملاقات کی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر چھوٹے تاجروں پر لگائے جانے والے ناجائز جرمانوں، فروٹ و سبزی فروشوں کو منڈی سے مہنگی اشیاء کی فراہمی، اور سرکاری ریٹ لسٹ میں درج نرخوں اور عملی نرخوں میں فرق کی نشاندہی کی۔