محکمہ زراعت خانیوال کا اگیتی کپاس بارے آگاہی سیمینار
گلابی سنڈی کی روک تھام اور فصل بہتر بنانے کیلئے کاشتکاروں کو ہدایات
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال کے زیر اہتمام اگیتی کاشت کی گئی کپاس کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ یہ اقدام حکومت پنجاب اور سیکرٹری زراعت کے ویژن کے مطابق کیا گیا۔ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر محمد یاسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار اگیتی کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کپاس کی چھڑیوں کو عمودی حالت میں رکھا جائے اور باقی فصلاتی کچرا تلف کیا جائے تاکہ گلابی سنڈی کی افزائش روکی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کپاس ملکی معیشت کی اہم فصل ہے ، اس لیے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل ضروری ہے ۔ محکمہ کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور کاشتکار رہنمائی کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔