جامعہ حفظ القرآن میں زکوٰۃ و تجارت سیمینار

جامعہ حفظ القرآن میں  زکوٰۃ و تجارت سیمینار

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )جامعہ اسلامیہ حفظ القرآن میں فہمِ تجارت و زکوٰۃ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں علما کرام اور ماہرین شریعت نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ تجارت صرف دنیاداری نہیں بلکہ دین کا اہم شعبہ ہے۔۔۔

 ، اس لیے کاروبار کرتے وقت شرعی اصولوں کو ملحوظ رکھنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔مفتی محمد بن عبدالرحمن، مفتی محمد حذیفہ ایڈووکیٹ شریعہ آڈیٹر الائیڈ بینک پاکستان اور مفتی محمد زمان فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی، بزنس کنسلٹنٹ ایس سی ایس اور شریعہ سکالر فیصل بینک پاکستان نے کہا کہ کاروبار کو اسلامی اصولوں کے مطابق چلانے سے دنیاوی اور دینی برکتیں حاصل ہوتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ زکوٰۃ کا حساب اشیاء کی قیمت فروخت کے مطابق لگایا جائے اور اس کی درست ادائیگی سے کاروبار میں اضافہ اور برکت پیدا ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں