لائنز کلب انٹرنیشنل خانیوال سٹی کے زیر اہتمام فلاحی پروگرام
فری لیگل ایڈ، طلبہ میں کتابیں اور یونیفارم تقسیم، شجر کاری مہم تیز کرنے کا اعلان
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)لائنز کلب انٹرنیشنل خانیوال سٹی کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر سید ثاقب علی شاہ نے کی۔ مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے مہر رفیق ملانہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ تھے ۔صدر سید ثاقب علی شاہ اور دیگر ممبران نے کہا کہ خانیوال کی فلاح و بہبود کے لیے کلب بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ مستحق افراد کو فری لیگل ایڈ کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں کلب کے تعاون سے طلبہ و طالبات میں کتابیں، یونیفارم، شوز اور سکول بیگ تقسیم کیے گئے جبکہ سیلاب متاثرین کو گرم بستر فراہم کیے گئے ۔ شہر میں شجر کاری مہم بھی جاری ہے ۔اجلاس میں سابقہ کارروائی کا جائزہ لیا گیا اور راٹھور محل میں کامیاب گرینڈ پروگرام کروانے پر ممبران کو مبارکباد دی گئی۔ مئی میں منعقد ہونے والی بڑی تقریب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور مزید فلاحی پروگرام ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر احمد رضا، ملک اجمل بھٹہ ایڈووکیٹ، امجد بھٹی ایڈووکیٹ، رانا مختار خان، ملک اصغر مجید ایڈووکیٹ، اشتیاق پراچہ، شرافت علی، محمد عثمان، یاسر بھٹی، میاں نعیم، ملک فدا حسین، چودھری فاروق سلیم، چودھری اسلم اور دیگر موجود تھے۔