رمضان کے پیش نظر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی

رمضان کے پیش نظر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی

چاول کچی کائنات 310،دال چنا موٹی 210،دال مسور موٹی 190 روپے کلو دال مونگ 350، چنا سفید موٹا 260روپے کلو میں دستیاب ، ڈی سی وہاڑی

وہاڑی،میلسی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس فیکسیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ رمضان کے پیش نظر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عام مارکیٹ میں چاول کچی کائنات نئی 320 ،سہولت بازار میں 310 روپے ،عام مارکیٹ میں چاول اری کی قیمت 102 روپے اور رمضان سہولت بازار میں 97 ،عام مارکیٹ میں دال چنا موٹی 215 ،سہولت بازار میں 210 ،عام مارکیٹ میں دال چنا باریک 208 ، سہولت بازار میں 203 ،عام مارکیٹ میں دال مسور موٹی 195 ،سہولت بازار میں 190روپے کلودستیاب ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عام مارکیٹ میں چنا سفید موٹا لوکل 265روپے اور رمضان سہولت بازار میں 260روپے فی کلو گرام دستیاب ہے ۔عام مارکیٹ میں چنا سفید باریک لوکل کی قیمت 210 روپے جبکہ رمضان سہولت بازار میں 205 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عام مارکیٹ میں بیسن 220 روپے اور رمضان سہولت بازار میں 215 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے ۔عام مارکیٹ میں گوشت چھوٹا 1800 ،سہولت بازار میں 1790 روپے ،عام مارکیٹ میں گوشت بڑا 900 روپے اور رمضان سہولت بازار میں 890 روپے فی کلوگرام دستیاب ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں