صدر انجمن تاجران ٹی چوک کی یوسف گیلانی سے ملاقات
ملتان (لیڈی رپورٹر)نومنتخب صدر انجمن تاجران ٹی چوک، رکن عالم ملک اسلم ڈوگر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سید یوسف رضا گیلانی نے ملک اسلم ڈوگر کو انجمن تاجران کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور فعال نمائندے تاجروں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ملک اسلم ڈوگر نے ملاقات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔