یوم وصال حضرت فاطمہؓ پر فیضان مدینہ میں اجتماع
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کے یوم وصال کے موقع پر مدنی مرکز فیضان مدینہ میں روح پرور اجتماع منعقد ہوا
جس میں علماء کرام اور معززین شہر نے شرکت کی۔ اجتماع میں ایصال ثواب کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور شرکا کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی تلقین کی گئی۔دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا اسد عطاری مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کا مقام و مرتبہ امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے ۔