پنجاب گروپ آف کالجز کا سپورٹس گالا،طلبہ کی شرکت

پنجاب گروپ آف کالجز کا سپورٹس گالا،طلبہ کی شرکت

ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب پروفیسر فرید شریف فاروقی نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں ناگزیر ہیں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد قابل تحسین ہے۔۔۔

 نجی تعلیمی ادارے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ و طالبات کو ملک و قوم کا مفید شہری بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں، اور اس ضمن میں پنجاب گروپ آف کالجز پیش پیش ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان پر طلبہ کی تربیت اور سرگرمیوں کو فروغ دینا ضروری ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر اسامہ بشیر نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھرپور انداز میں کرتے ہیں۔، جس سے طلبہ کو تفریح کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع ملتا ہے اور طلبہ میں سپورٹس مین سپرٹ پروان چڑھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا کا شاندار اہتمام پنجاب کالج کی پہچان ہے اور اس بار بھی ملتان بورڈ کے تمام سپورٹس مقابلہ جات میں لیڈ کرنے کا اعزاز برقرار رکھا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں