300 مستحق خاندانوں میں 97کلو وزنی باسکٹس تقسیم

  300 مستحق خاندانوں میں 97کلو وزنی باسکٹس تقسیم

2 من آٹا، 5 کلو کوکنگ آئل، 5 کلو دال، 5 کلو چینی اور 2 کلو کھجوریں شامل راشن کی فراہمی شاہ سلمان اور سعودی قیادت کی بے لوث محبت : ملک ضمیر

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) رمضان المبارک کے موقع پر شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تعاون سے پاکستان بیت المال اور حیات فاؤنڈیشن نے 300 مستحق خاندانوں میں 97 کلوگرام وزنی فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔ ہر باسکٹ میں 2 من آٹا، 5 کلوگرام کوکنگ آئل، 5 کلوگرام دال، 5 کلوگرام چینی اور 2 کلوگرام کھجوریں شامل تھیں۔راشن کی تقسیم کی نگرانی ایم ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ اور حیات فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ خالد رحیم نے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جنوبی رانا محمد رمضان طاہر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظفرگڑھ سید کاشف سلیم اور حیات فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ملک ضمیر نے کہا کہ رمضان میں مستحق خاندانوں کو بڑی مقدار میں راشن فراہم کرنا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور سعودی قیادت کی بے لوث محبت ظاہر کرتا ہے ۔مستحق خاندانوں نے شفاف تقسیم اور بروقت امداد پر اداروں کا شکریہ ادا کیا، جس سے وہ مہنگائی کے اس دور میں سحر و افطار بلا تشویش کر سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں