میلسی میں آپریشن ، میپکو نادہندگان اور بجلی چور گرفتار

 میلسی میں آپریشن ، میپکو نادہندگان اور بجلی چور گرفتار

مشترکہ آپریشن میں دس لاکھ روپے کی ریکوری اور میٹر منقطع، مقدمہ درج

 میلسی (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل وہاڑی ملک وسیم اختر کی سربراہی میں ایکسین میپکو ڈویژن میلسی عمار علی صدیقی اور ایس ڈی او سردار پور جھنڈیر سب ڈویژن محمد طاہر شریف نے رینجرز کے تعاون سے نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی جہان پور، پیر والا، محبوب شاہ، بدھو، تیل چراغ، سفیر نگر اور ملحقہ علاقوں میں عمل میں لائی گئی۔ آپریشن کے دوران رننگ ڈیفالٹرز سے 4 لاکھ 47 ہزار روپے اور مستقل نادہندگان سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے کی وصولی کی گئی۔ پانچ سنگل فیز میٹرز منقطع اور زرعی ٹیوب ویلوں پر نصب تین انورٹرز ہٹا دیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث ایک صارف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ملک وسیم اختر نے کہا کہ بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں سے اپیل کی کہ بجلی چوری کی اطلاع دیں تاکہ ترسیلی نظام میں بہتری لائی جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں