زیادتی کیس میں بیان بدلنے پر مدعیہ کیخلاف مقدمہ درج

 زیادتی کیس میں بیان بدلنے  پر مدعیہ کیخلاف مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ دائرہ دین پناہ میں درج مقدمہ نمبر 658/25 جرم 376 ت پ کے سلسلہ میں مدعیہ سکینہ بی بی مشوری اور ۔۔۔

متاثرہ خاتون تسلیم بی بی مشوری کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق، مدعیہ اور متاثرہ خاتون نے 5 ماہ قبل گرفتار ملزم محمد جہانگیر مشوری کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، جس پر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تاہم، 3 ماہ بعد دونوں خواتین نے عدالت میں پیش ہو کر اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کرتے ہوئے ملزم کے حق میں بیان دیا اور مقدمے کے شواہد کی نفی کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں