نوابزادہ افتخار احمد کا عبدالرحمٰن کانجو کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

 نوابزادہ افتخار احمد کا عبدالرحمٰن کانجو  کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مونڈکا (نامہ نگار ) ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے وزیر مملکت برائے توانائی و عوامی امور عبدالرحمٰن خان کانجو کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔۔۔

 اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ کی شفقت سے محروم ہونا زندگی کا بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ انہوں نے عبدالرحمٰن کانجو اور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں