سحری کے اوقات میں لو ڈ شیڈنگ، شہریوں کی مشکلات کا سامنا

سحری کے اوقات میں لو ڈ شیڈنگ، شہریوں کی مشکلات کا سامنا

مختلف علاقوں میں صبح تین تا پانچ بجے اچانک بجلی غائب ،شہری سراپا احتجاج

ملتان(خصوصی رپورٹر) میپکو کا سحری میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو دعویٰ دھر ارہ گیا ۔ تفصیل کے مطابق ملتان اور گردو نواح میں رمضان کے دوران سحری کے اوقات میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔مختلف علاقوں میں صبح تین بجے سے پانچ بجے کے درمیان اچانک بجلی غائب ہونے سے گھریلو خواتین، بزرگ شہریوں اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سحری کی تیاری کے عین وقت پر بجلی کی بندش نہ صرف معمولاتِ زندگی کو متاثر کر رہی ہے بلکہ روزہ داروں کے لیے اذیت کا باعث بھی بن رہی ہے ۔ بوسن روڑ، شالیمار کالونی، خیر المعارف روڑ اور دیگرکئی مقامات پر شہریوں نے احتجاجاً سڑکوں پر نکل کر نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ کم از کم سحری اور افطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔میپکو حکام کاک کہنا ہے کہ بعض مقامات پر فنی خرابی کی وجہ سے عارضی تعطل پیش آیا جسے جلد دور کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں