ڈی پی او وہاڑی کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات
کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کومیرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی ، تصور اقبال
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال کی ہدایت پر عوامی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے روزانہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈی پی او وہاڑی نے شکایات سیل میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیے ۔کھلی کچہری کے دوران مقدمات کی تفتیش، ملزموں کی گرفتاری، لین دین اور زمین کی تقسیم سمیت مختلف نوعیت کی 53 درخواستیں موصول ہوئیں، جن پر فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی۔ڈی پی او تصور اقبال نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو پولیس تک رسائی فراہم کرنا اور میرٹ پر فوری انصاف یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بلا جھجھک اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں رجوع کریں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد قائم رہے اور فوری اور مؤثر انصاف فراہم کیا جا سکے ۔