پولیس لائنز ملتان میں مفت سکریننگ ومیڈیکل کیمپ

پولیس لائنز ملتان میں مفت  سکریننگ ومیڈیکل کیمپ

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں ملتان پولیس اور کنسلٹنٹ اینڈوکرائنولوجسٹ کے اشتراک سے پولیس لائنز ملتان میں ایک روزہ مفت سکریننگ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔

۔میڈیکل کیمپ میں پولیس اہلکاروں کے لئے شوگر، کولیسٹرول، یورک ایسڈ، جگر اور ہیپاٹائٹس سمیت مختلف امراض کی مفت سکریننگ کی گئی۔ اس دوران ماہر ڈاکٹر ملک محبوب قادر نے اہلکاروں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انہیں صحت سے متعلق مفید مشورے بھی دیئے ۔منتظمین کے مطابق کیمپ کا مقصد پولیس اہلکاروں کی صحت کا جائزہ لینا اور انہیں شوگر، موٹاپے اور دیگر بیماریوں سے بروقت آگاہی فراہم کرنا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں