صدر زرداری کیخلاف پروپیگنڈا قابل مذمت ،احمد مجتبیٰ

صدر زرداری کیخلاف پروپیگنڈا قابل مذمت ،احمد مجتبیٰ

زرداری منجھے ہوئے سیاستدان ، آئین کی بالادستی میں نمایاں کردار ادا کیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سیاسی و سماجی رہنما میاں محمد عظیم سعید نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر زرداری ایک منجھے ہوئے سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے جمہوریت کے استحکام، آئینی بالادستی اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوری اقدار کی محافظ رہی ہے اور موجودہ قیادت بھی انہی اصولوں پر کاربند ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود جمہوری نظام کے تسلسل اور اداروں کے استحکام میں صدر پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے ۔ سیاسی اختلافات کو دلیل اور مثبت مکالمے کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے ، نہ کہ پروپیگنڈے اور منفی مہمات سے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو عناصر ملک میں بے یقینی اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ قومی مفاد کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر اپنی منفی سرگرمیوں سے باز رہیں کیونکہ پاکستان کا استحکام، جمہوریت اور ریاستی اداروں کی مضبوطی ہر چیز پر مقدم ہے ۔آخر میں انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ جمہوریت کے تسلسل، عوامی حقوق کے تحفظ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں