جہانیاں ڈگری کالج میں شہد کی مکھیوںکا حملہ، متعدد طلبہ زخمی
چار کو موقع پر طبی امداد فراہم ، آٹھ طلبہ کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا
جہانیاں(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں اچانک شہد کی مکھیوں کے حملے کے باعث طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیل کے مطابق کالج میں اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی جب شہد کی مکھیوں نے اچانک کلاسز اور احاطے میں موجود طلبہ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 12 سے زائد طلبہ متاثر ہوئے ۔ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری موقع پر پہنچ کر متاثرہ طلبہ کو طبی امداد فراہم کی۔ چار طلبہ حبیب خان، بلال طاہر، نعمان علی اور محمد قاسم کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔جبکہ آٹھ طلبہ ارمان خان، فیصل خان، تنویر احمد، زین علی، حبیب الرحمن، نجم خان، مغیث الرحمن اور دیگر کو مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام متاثرہ طلبہ کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے ۔
اور کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے ۔