سیکرٹری کا سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ

سیکرٹری کا سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ

خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری اور خصوصی ضروریات پوری کرنیکی ہدایت

جہانیاں( نمائندہ دنیا) سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کا سپیشل ایجوکیشن سینٹر جہانیاں کا دورہ ،مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔تفصیل کے مطابق اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب سید شعیب اقبال نے اچانک گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر جہانیاں کا دورہ کیا اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے انتظامیہ اور تدریسی عملے کو خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لانے اور خصوصی ضروریات کے حامل طلبہ کے لیے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے ادارے کے احاطے میں شجر کاری کی سرگرمی میں بھی حصہ لیا جس میں صاف اور سرسبز ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں