سرکاری سکول کے قریب ناجائز اسلحہ رکھنے والا گرفتار
بورے والا (نمائندہ دنیا ) تھانہ ساہوکا پولیس نے ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے ایک شخص کو سرکاری سکول کے قریب سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی جو 295 ای بی کا رہائشی ہے ۔ ملزم کو ناجائز اسلحہ سمیت حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جبکہ مزید تفتیش اور کارروائی جاری ہے ۔