خونخوار پالتو کتے کا حملہ، کمسن بچی زخمی، مالک پر مقدمہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) خونخوار پالتو کتے کے حملے سے کمسن بچی شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں کتا مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے چاہ شہانے والا ہنجرائی مستقل شرقی کے رہائشی محمد اجمل نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ محنت مزدوری کرتا ہے اور ملزم ظفر اقبال نے اپنے گھر میں خونخوار کتا پال رکھا ہے جسے باندھ کر نہ رکھنے پر اہل علاقہ متعدد بار تنبیہ کر چکے تھے مگر احتیاط نہیں برتی گئی۔ گزشتہ شام اس کی بیٹی انیکا بی بی قریبی دکان جا رہی تھی کہ ملزم کے گھر کے قریب کتے نے اس پر حملہ کر کے ٹانگ پر کاٹ لیا۔