مقدمہ قتل کا فیصلہ، مجرم کو سزائے موت، جرمانے کا حکم
جہانیاں (نامہ نگار،نمائندہ دنیا) ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ جہانیاں کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہانیاں نذیر احمد نے مقدمہ نمبر 856/23 بجرم 302 ت پ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد عارف ولد غلام فرید دولتانہ سکنہ چک نمبر 96 دس آر کو قصور وار قرار دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے 12 جولائی 2023ء کو چک نمبر 96 دس آر پل کے قریب محمد کاشف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس پر تھانہ جہانیاں میں مقدمہ درج کیا گیا۔ دوران سماعت استغاثہ نے ٹھوس شواہد پیش کیے جبکہ مستغیث کی جانب سے عامر بشیر گل ایڈووکیٹ اور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر عزیز احمد ٹیپو نے مقدمہ کی پیروی کی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔