ملاوٹ شدہ پتی تیار کرنے کے الزام میں مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر )ملاوٹ شدہ پتی تیار کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
شاہ شمس پولیس کو خلیل نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم سہیل کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ملاوٹ شدہ پتی تیار کرنے والا سامان جس میں تین سو کلو گرام لکڑی کا بور ،دو سوکلو کلر وغیرہ برآمد کرلیا گیا ۔ ملزم جعلی پتی تیار کرکے سپلائی دیتا تھا ۔